ہندوستان

سنجے دت کی سزا مکمل ہونے سے قبل انہیں کس طرح چھوڑا گیا؟

راجیو گاندھی قتل کے ملزم کا آرٹی آئی کے ذریعے سے سوال
ممبئی، ۲۴؍جون: (بی این ایس) ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں سزا کاٹ رہے اے جی پیراری ولن نے اپنی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اداکار سنجے دت کی رہائی پر سوال اٹھائے ہیں ۔ ان لوگوں نے RTI ڈال کر پوچھا ہے کہ جب سنجے دت کو رہائی مل سکتی ہے تو انہیں کیوں نہیں؟ قیدیوں نے جاننا چاہا ہے کہ سنجے دت کو کس بنا پر سزا پوری ہونے سے پہلے ضمانت مل گئی؟ان قیدیوں کا کیس لڑ رہے وکیل کا کہنا ہے کہ سنجے دت پرٹاڈا( (Terrorist and Disruptive Activities) کے تحت کیس درج تھا باوجود اس کے انہیں ضمانت بھی ملی اور سزا پوری ہونے سے پہلے چھوڑ دیا گیا۔ وہیں راجیو گاندھی کے قتل کے قصورواروں پر لگے TADA کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے اور ان پر سازش رچنے کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا ہے باوجود اس کے ان لوگوں کو گزشتہ 25 سالوں میں ایک بار بھی ضمانت نہیں ملی ہے۔ اے جی پیراریولن کی ماں نے اپنے بیٹے کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا کہ ‘میرے بیٹے نے نہ تو کسی کو مارا اور نہ ہی کوئی سازش رچی اس نے اپنے بیان میں سب کچھ سچ بتا دیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker