ہندوستان

امت شاہ فلم ‘شعلے کے گبر سنگھ ہیں: شیوسینا

ممبئی ، ۲۴؍جون: (بی این ایس) : بی جے پی اور اس کی ہم نوا پارٹی شیوسینا کے درمیان سیاسی رسہ کشی جاری ہے۔ دونوں جانب سے بیان بازیوں کا سلسلہ طول پکڑ رہا ہے۔ تازہ معاملے میں سیاست میں ‘بالی ووڈ کا تڑکا لگ گیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے میگزین میں شیوسینا ادھو ٹھاکرے کی مثال فلم شعلے کے اسرانی سے کی تھی۔ شیوسینا نے بھی اس کا سخت جواب دیتے ہوئے اب بی جے پی کے قومی صدر کو شعلے کا گبر سنگھ کہا ہے۔ اگر ادھو ٹھاکرے اسرانی ہے تو امت شاہ گبر سنگھ۔ شیوسینا کے کونسلر کشور پیڈنیکر نے کہا ہے کہ جس طرح امت شاہ کام کر رہے ہیں اس سے شعلے کے آخر میں جو حالت گبر کی ہوئی تھی وہی حالت بی جے پی کے اس گبر سنگھ کی ہوگی۔ واضح رہے کہ شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا سے بی جے پی پر مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں لیکن اب بی جے پی نے بھی اپنے ہفتہ وار رسالے کے ذریعے شیوسینا پر حملے تیز کر دیئے ہیں ۔ اس بیان بازی میں شعلے فلم کے کرداروں کو لے کر شیوسینا بی جے پی میں اب نیا تنازعہ کھڑا ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے بھی شیوسینا نے براہ راست بہت سے مسائل پر بی جے پی اور یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملے کئے ہیں ۔ بی جے پی نے اس سے پہلے لکھا تھا کہ شیو سینا ‘طلاق لے سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker