ہندوستان

ملک میں صرف دو ہی بچے پیدا کرنے کا قانون بنایا جائے: گری راج سنگھ

متھرا، ۲۴؍جون: (بی این ایس) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ہندوستان میں صرف دو بچے پیدا کرنے والے قانون بنانے کی وکالت کی هے۔ متھرا کے ایک پروگرام میں گری راج سنگھ نے کہا کہ آبادی کے کنٹرول کے لئے ملک میں سب کے لئے زیادہ سے زیادہ دو بچے پیدا کرنے کا قانون بننا چاہئے ۔ گری راج سنگھ نے بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا کی آبادی پر کنٹرول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک آبادی پر کنٹرول کرنے کام کر رہے ہیں، لیکن ہندوستان میں اس پر ووٹ کی سیاست شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے چین کی ترقی کی بھی مثال پیش کی۔ سماج وادی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت مجرموں کی قیادت کرتی ہے۔ کسی اتحاد پارٹی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جس پارٹی کا الحاق ایس پی میں ہوا ہے اس کا سربراہ مجرموں کا سرغنہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker