ہندوستان

شمالی کشمیر جھڑپوں میں ہلاک شدہ جنگجوؤں کی تعداد 7 ہوگئی

سری نگر ، 24 جون (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے وڈربالا جنگلوں میں سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی صبح ایک جنگجو کو ہلاک کیا جس کے ساتھ ہی اس سرحدی ضلع میں جمعہ کو شروع ہونے دو مختلف جھڑپوں میں مرنے والے جنگجوؤں کی تعداد 7 ہوگئی۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل این این جوشی نے یو این آئی کو بتایا کہ آج صبح روشنی کی پہلی کرن کے ساتھ فوج اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن بحال کیا۔انہوں نے بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے بعد گذشتہ رات وڈر بالا جنگلوں میں آپریشن روک دیا گیا تھا۔ کرنل جوشی نے بتایا کہ وڈر بالا میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کل آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تازہ جھڑپ میں ایک جنگجو کو مارا گیا۔وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ کل ضلع میں دو مختلف جھڑپوں میں 6 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا تھا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وڈربالا جنگلوں میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker