ہندوستان

بھاگوت نے ہندوئوں کو متحد ہونے کی صلاح دی

ناگپور 24 جون (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت نے آج کہا کہ ہندو برادری کے تمام طبقات کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور ان کے درمیان اختلافات کو کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں.ساہتیہ بھوشن اننابھاو ساٹھے ٹرسٹ کی جانب سے کل شام یہاں منعقد ہ متنگ فرقہ کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بھاگوت نے کہا، “ہندو فرقہ میں باہمی اختلافات کی وجہ سے ہی مذہب تبدیلی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے لیکن اب اس مسئلہ کی پہچان کرکے اختلافات کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں. “انہوں نے کہا، “سنگھ ہندوؤں کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے اور اس کے لئے مختلف فرقوں کے درمیان ہم آہنگی اور مساوات لانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس سلسلے میں سنگھ جب بھی کوئی کوشش کرتا ہے تو کئی مخالف سامنے آ جاتے ہیں اور ریزرویشن کے مسئلے پر پھر تنازعہ چھڑ جاتا ہے اور اسی وجہ سے میں ریزرویشن کے معاملے پر کچھ نہیں کہوں گا. “متنگ فرقہ کے بارے میں ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ یہ فرقہ ہندو سماج کا حصہ ہے اور سنگھ کی واحد خواہش ہے کہ اسے کسی بھی چیز سے محروم نہ کیا جائے اور اس کی شروعات تعلیم سے ہو. اگر فرقہ تعلیم یافتہ ہوگا تو خوشحالی بڑھے گی.انہوں نے کہا کہ اگرچہ سنگھ کبھی بھی حکومت کے کام کاج میں دخل نہیں دیتا لیکن چونکہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی خود ہی ایک سویم سیوک ہیں، اس وجہ سے متنگ فرقہ کے مطالبات ان تک پہنچائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker