ہندوستان

گائے کی اسمگلنگ معاملہ میں 2 لوگوں کو3 سال قیدکی سزا

مظفرنگر، 26؍جولائی-ضلع میں گایوں کی اسمگلنگ کرکے انہیں ذبح کرنے کے لیے لے جانے والے دو افراد کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی ہے، یہ معاملہ 2011کا ہے۔ایڈیشنل ضلع سیشن جج ابھیمنیو نے کل گئو کشی روک تھام قانون 1955کی دفعہ 3:8کے تحت تنویر اور شکیل کو مجرم ٹھہرایا۔دونوں پر پانچ پانچ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔استغاثہ کے مطابق، 30؍جنوری 2011کو پولیس نے ایک ٹرک روک کر اس میں سے 9 گایوں کو چھڑایا تھا۔انہیں ذبح کرنے کے لیے اسمگلنگ کرکے لے جایا جا رہا تھا۔اس تناظر میں تنویر اور شکیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker