ہندوستان

اے ایم یو کورٹ کیلئے مولانارابع حسنی ندوی اورمولاناکلب صادق سمیت 42شخصیات منتخب

علی گڑھ ، یکم اگست:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو)کورٹ کی تشکیل نو کے تحت مختلف شعبوں کی 42شخصیات کو اس میں جگہ دی گئی ہے۔سرکاری معلومات کے مطابق اے ایم یو کورٹ کی کل شام انجام پذیر خصوصی میٹنگ میں ڈاکٹر اشوک سیٹھ اور بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ظفر اقبال سمیت 42ارکان کو چنا گیا۔اے ایم یو کورٹ کے لئے چنی گئی شخصیات میں صدر پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی، ندوۃ العلماء کے ناظم مولانا رابع حسنی ندوی، نامور شیعہ عالم مولانا کلب صادق، منصوبہ بندی کمیشن کی سابق رکن ڈاکٹر سیدہ حمید، نامور سائنس داں ڈاکٹر شاہد جمیل، کرناٹک یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسراے ایم پٹھان، یونانی طب کے پروفیسر سیدظل الرحمن اور اردو کے شعبہ میں اہم خدمات اداکرنے والے گوپی چند نارنگ بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker