ہندوستان

ہندوستان سے سعودی جارہے طیارے کی دبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

دبئی، ۳؍اگست: (بی این ایس) ہندوستان سے سعودی عرب جارہے امارت ایئر لائن کے ایک طیارے کو دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈ کرایا گیا ہے۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12.45 بجے یہ ایمرجینسی لینڈنگ کی گئی ہے ۔ دبئی حکومت کے میڈیا آفس نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ معلومات دی ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں ۔ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایئر لائن نے ٹویٹ کیا کہ امارت 3 اگست 2016 کو مقامی وقت کے مطابق 12.45 بجے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہوئے حادثے کی تصدیق کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ طیارہ ہندوستان کے لئے پرواز کررہا تھا جبھی تکنیکی خامی کے سبب دبئی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی بروقت لینڈنگ کی وجہ سے تمام مسافر محفوظ ہیں۔ یہ طیارہ ریاست کیرالہ سے دبئی ایئرپورٹ پہنچا تو اچانک طیارے میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث دھواں نہ صرف جہاز میں بھر گیا بلکہ سیاہ دھویں کے بادل فضا میں بھی دوردور تک پھیل گئے، ایئرپورٹ حکام کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال کر لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس طیارے میں 275 مسافر سوار تھے اور یہ ترویندرم ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوا تھا۔ پائلٹ نے اسے کامیابی کے ساتھ لینڈ کرا لیا نہیں تو ایک بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔دبئی کی ایئر لائنز ایمریٹس نے کہا کہ تمام مسافروں کو محفوظ طور پرنکال لیا گیا ہے اور کسی طرح کے جانی ومالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ ایمریٹس نے کہا کہ پرواز نے آج تروننتاپورم سے دبئی کے لئے پرواز بھری تھی۔تکنیکی خرابی کی وجہ سے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اس کی کریش لینڈنگ کرانی پڑی۔ اس کے چلتے ایئر پورٹ پر سے کچھ دیر کے لئے تمام پروازوں پر روک لگا دی گئی۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker