ہندوستان

جموں کشمیر کے طلبہ کو پڑھائی پر توجہ دینا چاہئے، سیاست پر نہیں:غلام نبی آزاد

بنگلور14اگست:راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے آج جموں کشمیر کے طلبہ سے اپنی تعلیم پر توجہ دینے اور سیاست میں نہیں الجھنے کے لیے کہاہے۔اس سے پہلے کشمیر معاملے پر بحث کے دوران گرماگرم بحث بھی ہوئی تھی۔آزاد نے کہاکہ یہ تمام بچے خواہ کشمیری پنڈت ہوں یا مسلم لڑکے یا چاہے جموں کے لڑکے، وہ پڑھنے آتے ہیں۔اس لیے میری اپیل ہے کہ جب وہ اپنی ریاست سے باہر جائیں تب بھی ان کارویہ پڑھنے کارہے۔اس واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں، یہ آپ کی ترجیح ہونی چاہئے۔جموں اور کشمیر میں ماحول کو پڑھائی کیلئے مناسب نہیں قراردیتے ہوئے آزاد نے کہاکہ میں اپنے بچوں پر زور دوں گا جو یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، چاہے آپ کسی بھی مذہب سے منسلک کیوں نہ ہوں۔میں دونوں طبقوں سے اپیل کروں گا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی سیاست کی وجہ سے کشمیر برباد ہو گیا۔طلبہ کو اپنا کیریئر خراب نہیں کرناچاہئے،اگر وہ اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker