ہندوستان

اردو مڈل اسکول چک نصیر میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

پاتے پور15 اگست (پریس ریلیز): اردو مڈل اسکول چک نصیر، پاتے پور میں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر شاہ نواز احمد نے پرچم کشائی کی اور سبھی اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سی آر سی سی معصوم فیضی اور اور اسکول کے اساتذہ شمس الحق اور کامران غنی صبا نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ پرچم کشائی اور اساتذہ کے خطاب کے بعد بچوں کی طرف سے رنگارنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے۔ پروگرام کی نظامت درجہ ہشتم کی طالبہ منتشاء علی رحمن نے کی۔ افرا تنویر، حسن آرا، ثانیہ شاہنواز، نکہت پروین ، ثنا کوثر اور انجم پروین نے اپنی خوبصورت آواز میں بارگاہ رسالت میں نعت رسول کا نذرانہ پیش کیا۔ درجہ ہشتم کی طالبہ شافعہ عفت نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور درجہ ہشتم کی ہی طالبہ منتشا علی رحمن نے مولانا ابو الکلام آزاد کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔ جوہی پروین، ترنم پروین، صبا پروین، ناصرین انجم، انشا فیض، شاذیہ فردوس اور نشاط انور نے ترانہ پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی۔ درجہ دوم کی طالبہ کہکشاں پروین نے اپنی مسحور کن آواز میں نظم سنائی جبکہ درجہ ہشتم کی طالبہ رافعہ پروین نے آزادی کا نغمہ پیش کیا۔اس موقع پر ترنم جہاں، نصرت ریحانہ، یاسمین ثریا، ثریا یاسمین، ناصرین انجم سمیت سبھی اساتذہ، مقامی افراد اور کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker