ہندوستان

وزیر اعظم کی طویل تقریر کے دوران بیشترسیاسی رہنما اپنی نیند پوری کرتے رہے

نئی دلی، ۱۵؍اگست: وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کی تقریب کے دوران طویل ترین تقریر کے دوران بیشتر سیاسی رہنما اور وزراء بے زاری کا اظہار کرتے ہوئے نیند کے مزے لوٹتے رہے۔رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے یوم آزادی کی تقریب سے 94 منٹ کھڑے رہ کر خطاب کر کے سب سے طویل خطاب کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا جب کہ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ آزادی کی تقریب کے موقع پر طویل ترین خطاب کیا تھا۔ وزیراعظم نے طویل ترین خطاب تو کیا لیکن اس خطاب کے دوران انہی کی جماعت کے وزرا، نئی دلی کے وزیراعلی اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بے زاری کا اظہار کیا اور وہ اپنی نیند ہی پوری کرتے نظر آئے۔بے جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیردفاع منوہر پاریکر، وزیرخزانہ ارون جیٹلی اور وزیربرائے کیمیکل اینڈ فرٹیلائزر انانتھ کمار سوتے رہے جب کہ نئی دلی کے وزیراعلی ارون کیجروال بھی بے زاری کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نیند پوری کرتے نظر آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker