ہندوستان

جے این یو کے بعد بنگلور کے کالج میں ملک مخالف نعرے لگے

برہان وانی ہمارا ہیرو ہے: کشمیری طالبعلم
بنگلور، ۱۵؍اگست: (بی این ایس) جے این یو کے بعد اب بنگلور کے کالج میں ملک مخالف نعرے لگائے گئے اور کشمیری طالب علموں نے برہان کو اپنا ہیروقرار دیا۔ واضح رہے کہ بنگلور یونائٹیڈ تھیولیجیکل کالج میں ہفتہ کو کچھ طالب علموں کے ذریعے ملک مخالف نعرے لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کالج میں کچھ طالب علموں نے کشمیر کی آزادی اور بھارتی فوج کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔انہوں نے فوج کی طرف سے تصادم میں مارے گئے انتہا پسند برہان وانی کو اپنا ہیرو بھی قرار دیا۔نعرے بازی کے بعد کالج میں کشیدگی کا ماحول ہے ۔ گیٹ پر تالا لگا دیا گیا ہے اور پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یونائیٹڈ تھيولجیكل کالج میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے ہفتے کی شام انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سیمینار منعقد کیا گیا تھا۔بحث کے دوران طالب علموں کاایک گروپ ملک مخالف نعرے لگانے لگا کچھ طالب علموں نے اس کی مخالفت کی تو جھڑپ ہو گئی ۔کسی نے پولیس کو فون کر دیا موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ رفع دفع کرایا، فی الحال معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔نعرے بازی کرنے والے طالب علموں کے خلاف اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے طلبا نے مظاہرہ کیا۔ہے دوسری طرف راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے اتوار کو جموں و کشمیر کے طالب علموں سے سیاست میں شامل نہ ہونے کی اپیل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker