ہندوستان

آئین کی خلاف ورزی کرکے مودی حکومت وفاقی ڈھانچے کو منہدم کر رہی ہے

عوام ’’آزادی ‘‘کھوچکے ہیں،ممتابنرجی صدرجمہوریہ سے کریں گی شکایت
کولکاتہ20اگست:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نریندر مودی حکومت پر براہ راست حملہ بولتے ہوئے آج الزام لگایا کہ مرکزی حکومت ملک میں وفاقی ڈھانچے کو منہدم کر رہی ہے اور وہ اس معاملے پر صدر کی رائے مانگیں گی۔ممتا نے ریاستی سیکرٹریٹ میں نامہ نگاروں سے کہاکہ مودی حکومت وفاقی ڈھانچے کو منہدم کر رہی ہے اور آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔وہ ریاستی حکومتوں کے کام کاج میں دخل دے رہی ہے۔ہم صدر کی رائے مانگیںگے۔انہوں نے کہا کہ دن کے وقت ریاستی حکومت کو مرکز سے خط ملا جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ا سپانسر منصوبوں کو عقلی بنایا جا رہا ہے۔ممتا نے کہاکہ ریاستوں کو اعتماد میں لئے بغیر یہ سب جبری کیا جا رہا ہے۔وہ باہمی تعاون کے ساتھ سنگھواد کی بات کرتے ہیں۔میں نہیں جانتی کہ باہمی تعاون کے ساتھ سنگھوادکیاہے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اگر وہ ریاستوں کے کام کاج میں دخل دیتے ہیں تو پھر ریاستی حکومتوں کے ہونے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔یہ بہت سنجیدہ موضوع ہے۔ممتابنرجی نے کہاکہ نریندر مودی آمریت چلا رہے ہیں۔ملک کے لوگ مودی کے تحت آزادی کھو چکے ہیں۔وہ(بی جے پی)یہ جانتے ہوئے صدارتی راج والی حکومت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اگلی بار نہیں جیت پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت میں صرف وزارت،دفاع، خارجہ، ریل اور خزانہ ہونے چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker