ہندوستان

جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے لیگل سیل کی بڑی کا میابی

با لآخر اے ٹی ایس اور حکومت مہا راشٹر نے تسلیم کر لیا کہ وہ غلطی پر تھے
ممبئی ۔۲۵؍ اگست (پریس ریلیز)جمعیۃ علماء مہا راشٹر لیگل ٹیم کے سینر کریمنل ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان جو کہ ہمیشہ نت نئےLow Set کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں پھر ایک بار Jurisdictin کے پوائنٹ پرمہا راشٹر حکومت کو ناگپور عدالت سے پوسد یو اے پی اے معاملے کو امرائوتی منتقل کرنے پر مجبور کر دیا ، قانونی حلقے میں پٹھان صاحب کے اس کا وش کی ستائش کی جا رہی ہے ۔مزید تفصیلات دیتے ہوئے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے ایڈوکیٹ عشرت علی خان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پوسد کے نو جوانوں پر سخت ترین قوانین یو اے پی اے کے تحت اے ٹی ایس کی جا نب سے ناگپور عدالت میں کار وائی چلائی جا رہی ہے ۔ہماری ٹیم سینر کریمنل لائر ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کی قیادت میں ملزم عبد الملک کی جا نب سے پیر وی کر رہی ہے اور روز اول سے ہی سے Jurisdictin اور کئی قانونی نکات پر یہ واضح کر دیا تھاکہ نہ صرف کیس جھو ٹا ہے بلکہ ناگپور عدالت کو اس کی سماعت یا کاروائی کا کوئی اختیار نہیں ،جہاں ابھی تک ناگپور عدالت ضمانت کی عرضی پر گذشتہ کئی مہینوں سے فیصلہ دینے سے رکی ہوئی ہے ۔ با لآخر دفاع کے مو قف کو صحیح مانتے ہوئے مقدمہ ناگپور سے امرائوتی منتقل کرنے کا فیصلہ حکومتی سطح پر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ کئی ایسے قانونی نکات ہیں جنکی ڈھرلے سے پامالی کی جا رہی ہے اگر دیانت داری اور محنت و لگن سے دفاع کیا جائے تو دہشت گر دی کے نوے فیصد مقدمات کی بنیادیں ہلائی جا سکتی ہیں اس کاروائی میں ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کے ساتھ ایڈوکیٹ عشرت علی خان ایڈوکیٹ مرزا عتید بیگ ناگپورکا تعاون شامل رہا ہے۔ مولانا حا فظ محمد ندیم صدیقی ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم کی جدو جہد اور کو ششوں کا نتیجہ ہے کہ حکومت مہا راشٹر اور اے ٹی ایس کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے یہ کیس ناگپور عدالت سے امرائوتی عدالت میںمنتقل کرنا پڑا ہے اب انشاء اللہ اس مقدمہ کی سماعت امرائو تی میں ہو گی اور ملزم عبد الملک کو انصاف ملے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker