ہندوستان

سادھوی پراچی کی محبوبہ مفتی کے تعلق سے اشتعال انگیزی

محبوبہ تو اپنے محبوب کے ساتھ پاکستان چلی جائیں گی اور بی جے پی دیکھتی رہ جائے گی
ہری دوار، ۳۰؍اگست: (بی این ایس) متنازعہ بیانوں کے لئے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والی وشو ہندو پریشد کی سابق رہنما سادھوی پراچی نے جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’’ ‘میں محبوبہ مفتی سے درخواست کروں گی کہ اگر واقعی ان کے اندر ہندوستان کا خون ہے تو بے گھر کشمیری پنڈتوں کو کشمیر میں بسا کے دکھائیں‘‘ ۔ انہوں نے محبوبہ کے ذریعے بی جے پی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ تو اپنے محبوب کے ساتھ پاکستان چلی جائیں گی اور بی جے پی دیکھتی رہ جائے گی۔خبروں کے مطابق یوپی کے ہری دوار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے کشمیر کو اسپیشل پیکیج دیئے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان کے پرچم لہرائے جاتے ہیں، وہاں کے لوگ فوج پر پتھراؤ کرتے ہیں اور حکومت انہیں اسپیشل پیکیج دے رہی ہے۔گئو دفاع پر وزیر اعظم مودی کے تبصرہ پر سابق وی ایچ پی لیڈر نے کہا کہ شنکراچاریہ اگر میرا ساتھ دیں تو وہ خود وزیر اعظم مودی سے پوچھیں گی کہ جن گئو محافظ نے انہیں اقتدار تک پہنچایا اب وہ گئو خور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شنکراچاریہ کا بیان تھا مجھے اس پر کچھ نہیں کہنا ہے لیکن گئو دفاع کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے انہی کی وجہ سے آج آپ (مودی) اقتدار میں ہیں۔دوسری پارٹیوں سے بی جے پی میں شامل ہو رہے لیڈروں کو لے کر انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں سے آنے والے رہنماؤں کے آگے بی جے پی اپنے وفادار کارکنوں کو نظر انداز کر رہی ہے جو آگے چل کر بغاوت کا سبب بنے گا۔بیف والے بیان پر بی جے پی سیاست داںاُدت راج پر نشانہ لگاتے ہوئے سادھوی پراچی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو پارٹی سے باہر نکال دینا چاہئے ساتھ ہی اُدت راج کے بیان کو شرمناک قرار دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker