ہندوستان

صحت کے میدان میں طیب ہاسپٹل کی خدمات قابل ِستائش :سی ایم اوسہارنپور

غرباء کیلئے کم قیمت پر معیاری علاج ملک کیلئے بڑاچیلنج :عاصم قاسمی
دیوبند،17؍اکتوبر:(بی این ایس) انسانی جان کے تحفظ اور موزی ومہلک بیماریوں سے بچاؤکیلئے سرگرم معروف طبی ادارہ ’’طیب ہاسپٹل دیوبند‘‘میں آج ایک صحت بیداری مہم کاآغاز کیاگیاجس میں ضلع سہارنپور کے سی ایم اوڈاکٹرسعیدمحمد اور سپر اسپسلیٹ وماہر ڈاکٹر وں نے شرکت کی ۔اس مفت طبی وصحت بیداری کیمپ میں ایسے امراض کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی جس سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں ۔تمام ڈاکٹروں نے علاج واحتیاط کاجائزہ لینے کے بعد صحت بیداری مہم کو ہرممکن کامیاب بنانے کاعہدکیا۔اس موقع پر طیب ٹرسٹ کے چیرمین حافظ عاصم قاسمی نے کہاکہ طیب ٹرسٹ اپنے بامقصدکاموں کیلئے جاناجاتاہے،اس کیمپ کامقصدعلاقہ کے ماہر ڈاکٹروں کو ایک ساتھ جوڑناہے تاکہ دیوبند کی عوام کو علاج کیلئے باہر جانے کی ضرورت محسوس نہ ہو۔یہ پہلاموقع ہے جب ایک ساتھ اتنے اعلی ڈگری یافتہ ڈاکٹروں کو جمع کیاگیاہے تاکہ ان بیماریوں کامستقل حل تلاش کیاجاسکے اور ان امراض سے یہاں کی عوام کو نجات مل سکے۔انہوں نے کہاکہ غرباء کیلئے کم قیمت پر معیاری علاج ملک کیلئے ایک بڑاچیلنج ہے،اس کیلئے طبی میدان سے تعلق رکھنے والے سرکاری وغیرسرکاری اداروں کو مشترکہ جدوجہد اور عملی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔سی ایم اوسہارنپور سعیدمحمد نے اپنے بیان میں کہاکہ طیب ہاسپٹل ایک نیک کام سرکاری قواعد وضوابط کے تحت نہایت اچھے طریقے سے انجام دے رہاہے ،اس ادارے کی خدمات یقینالائق ستائش ہے ،اس موقع پر انہوں نے طیب ہاسپٹل میں بچوں کیلئے ٹیکہ کاری اور ڈوٹ سینٹر کی منظوری کابھی اعلان کیا۔ڈاکٹر ستیہ نند ساتھی ڈی ایم نیفرولوجسٹ نے کہاکہ اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ دیوبند کے ڈاکٹر مریضوں کی گہرائی کے ساتھ جانچ کریں اور ماہرڈاکٹروں سے رجوع رکھیں تاکہ شروعات میں ہی مریض کی تشخیص اور علاج کالائحہ عمل متعین کیاجاسکے ۔ڈاکٹر سچن مونجال ڈی ایم گیسٹرولوجسٹ نے طیب ٹرسٹ کی طرف سے غرباء کیلئے ایڈوانٹیج کارڈ کے ذریعہ جو خدمت کی جارہی ہے اسے سراہااورہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔ڈاکٹر جی بی لال ڈی سی ایچ ڈی ایم آرڈی نے کہاکہ اکثرشہروں میں بچوں اور بزرگ نظر اندازکئے جاتے ہیں ان کی صحت پر خصوصی توجہ دی جائے اور صحت بیداری مہم چلائی جائے۔اس موقع پر مفت طبی کیمپ میںبیٹ،گردے ،بچوں اور عورتوں کی ہر طرح کی بیماری کاعلاج ،ڈاکٹر شویتارانی بی اے ایم ایس ،ڈاکٹر عارف تیاگی ،ڈاکٹر سہیل ،ڈاکٹر نویداختروغیرہ نے کیا۔میڈیکل کیمپ میں 250سے مریضوں کی مفت جانچ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker