Baseerat Online News Portal

موصل میں ملیشیائیں خون کا حمام گرم کردیں گی : الجبیر

ریاض، ۱۷؍کتوبر: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کے روز عراق میں موصل کی واپسی کے لیے آپریشن کے آغاز کے بعد زور دے کر کہا ہے کہ داعش تنظیم جنگ میں شکست سے دوچار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں اندیشہ ہے کہ موصل میں پاپولر موبیلائزیشن کی ملیشیاؤں کے داخل ہونے کی وجہ سے خون کا حمام گرم ہوجائے گا “۔یمن کے حوالے سے عادل الجبیر نے واضح کیا کہ سعودی عرب یمن میں فائربندی چاہتا ہے۔ دارالحکومت صنعاء میں تعزیتی مجلس کے واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ “ہم اس امر کی توقع رکھتے ہیں کہ صنعاء میں تعزیتی شرکاء پر بم باری کے ذمہ دار افراد کو سزا دی جائے گی اور متاثرہ افراد کو زرتلافی بھی ادا کیا جائے گا”۔

You might also like