مسلم دنیا

حلب پر بمباری، روس ،اسد رجیم عالمی قانون کی پامالی کے مرتکب قرار

واشنگٹن :16؍نومبر(بی این ایس؍ایجنسی)
شام کے جنگ سے متاثرہ شہر حلب میں شامی اور روسی فوج کی طرف سے تازہ بمباری پر امریکا نے شدید مذمت کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب پر روسی اور اسدی فوج کی بمباری عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان الیزابیتھ ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ روس اور شام کی سرکاری فوج حلب میں اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسپتالوں پر بمباری کھلی جارحیت اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
مسز الیزابیتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے دوران روس کی طرف سے جنگ بندی کی امریکی تجاویز کا خیر مقدم کرنے کے باوجود حلب پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس کاکوئی جواز نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ شامی فوج اور اس کی حامی روسی فوج نے حلب میں پانچ اسپتالوں پر بمباری کی ہے۔ ان میں متعدد فیلڈ اسپتال بھی شامل ہیں جب کہ موبائل اسپتالوں کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسپتالوں پر بمباری بزدلانہ اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی حلب پر مسلسل بمباری کرکے روس اور شامی فورسز امدادی سرگرمیوں کی راہ میں دانستہ رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔ مشرقی حلب کی آبادی کی اکثریت خوراک سے محروم ہے اور لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker