ہندوستان

:نریندر مودی نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بہتر ہیں : کنہیاکمار

ممبئی،3 دسمبر

جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈرکنہیا کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بہتر ہیں۔کمار یہاں ٹائمز لٹفیسٹ میں’’فرام بہار ٹو تہاڑ‘‘پر ایک اجتماعی پروگرام میں بول رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ نریندر مودی سے اختلافات ہوں، اس کے باوجود مودی ٹرمپ سے بہتر ہیں،دنیا بھر میں متعصبانہ سلوک میں اضافہ ہوا ہے اور اگر آپ دیکھیں کہ (امریکی)صدارتی انتخابات میں جس طرح کی زبان استعمال ہوئی ہے، تارکین وطن اور خواتین کے خلاف توہین آمیز بیان دئے گئے ۔طالب علم لیڈر نے عظیم افریقی امریکی لیڈر مارٹن لوتھر کنگ کا اقتباس پیش کرتے ہوئے کہا کہ برے لوگوں اس لئے نہیں چلاتے کہ وہ طاقتور ہیں، بلکہ اچھے لوگوں کے خاموش رہنے سے ایسا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker