ہندوستان

آسام رائفلز پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک نوجوان ہلاک، نو زخمی

ایٹانگر3دسمبر

اروناچل پردیش کے لوگڈنگ ضلع میں وککا کے قریب اے آر قافلے پر مسلح عسکریت پسندوں کی طرف سے آج گھات لگاکرکیے گئے حملے میں آسام رائفلز کا ایک جوان مارا گیا جبکہ نو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔یہ حملہ بھارت میانمار کی سرحد سے تقریباََ 20کلومیٹر دور کیا گیا۔دفاعی پی آر او لیفٹیننٹ کرنل چرنجیت کنور نے کہا کہ وککا کے قریب اس ضلع میں تعینات16آسام رائفلز کے قافلے پر شام تقریباََ 1:45بجے عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ایک نوجوان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، جبکہ نو افراددیگر زخمی ہوئے ۔تاہم انہوں نے میت کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اس حملے میں شامل گروپ کا نام بتایا۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے اور زخمی جوانوں کو محفوظ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker