ہندوستان

کیش کی قلت،ہفتے میں تین دن ہی بینک میں پیسے دستیاب

عوام کوچھوڑکراپنے ہی لوگوں کے نوٹ کی تبدیلی کاالزام، بینک اہلکاروں کوناراض لوگوں نے یرغمال بنایا
چنڈی گڑھ، 4 ؍دسمبر

ہریانہ کے جیند کے سات گاؤں کے لوگوں کے کام آنے والاایک بینک بندپڑاہے۔غصے سے بھرے گاؤں والوں نے اس بینک کے 12ملازمین کو تقریباََ 4گھنٹے تک یرغمال بنا لیا تھا۔پولیس کے دخل کے بعدرات 10بجے ان کو رہا کیا گیا۔کئی گاؤں والوں کا الزام ہے کہ نوٹ بندی کے بعدسے ایک بار بھی اپنے اکاؤنٹ سے پیسے نہیں نکلواسکے ہیں۔ان کا الزام ہے کہ باہر لمبی لائن لگی رہتی ہے اور بینک افسر اپنے لوگوں کو کیش بانٹ دیتے ہیں۔بینک حکام نے کیمرے پر آنے سے انکارکردیا لیکن کہا کہ برانچ میں ہفتے میں 3دن ہی کیش آ رہا ہے، اس لیے ہر کسی کو پیسے نہیں مل پا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ملنے تک بینک بند رہے گا۔70سال کے رام چندر اپنی ایک ایکڑ زمین میں عام طور پر 30کوئنٹل گیہوں اگاتے ہیں، لیکن اس سال کیشے کی کمی ہونے کی وجہ سے ان کو نہیں لگتاکہ 10کوئنٹل بھی پیداوار ہو پائے گی۔انہوں نے بتایاکہ کھیت میں کھاد ڈالنے اورخریدنے کیلئے پیسہ نہیں ہے۔ایک ہی بورا کھاد بچی ہے،آبپاشی کیلئے پیسہ نہیں ہے، اس وجہ سے کھیت خشک پڑاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker