ہندوستان

ہم نے شاندار میزبانی کی، عزیز کی شکایت کی کوئی وجہ نہیں:حکومت

امرتسر، 5؍دسمبر

مرکزی حکومت نے آج کہا کہ ایک شاندار میزبان کے ناطے ہندوستان نے سرتاج عزیز کو ’ہارٹ آف ایشیا ‘کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے ان کے یہاں کے دورے کے دوران تمام سہولیتیں مہیا کرائیں اور ان کے شکایت کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی پاکستان نے دعوی کیا تھا کہ ان کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی گئی اور انہیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے عزیز کو امرتسر میں طیارے سے آنے اور جانے کی اجازت دی گئی جو کہ پاکستانی شہریوں کے آنے جانے کے لیے متعین ہوائی اڈہ نہیں ہے،لیکن ان کے معاملے میں رعایت رکھی گئی ، اس کے علاوہ آخری لمحات میں پروگرام میں تبدیلی کر کے خصوصی طیارے سے آنے کے بعد انہیں فورا کلیئرنس دیا گیا۔گزشتہ رات امرتسر سے واپس آنے کے بعد جلد بازی میں بلائی گئی ایک پریس کانفرنس میں عزیز نے الزام لگایا تھا کہ ہندوستان نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی میڈیا سے مناسب برتاؤ نہیں کیا اور انہیں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے الزام لگایاکہ میڈیا کے تئیں ہندوستان کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔میں اپنے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا تھا،لیکن اس کی اجازت نہیں دی گئی۔کل پاکستان نے بھی دعوی کیا تھا کہ عزیز کو گولڈن ٹیمپل جانے اور ہوٹل میں پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جہاں وہ رکے ہوئے تھے۔ہندوستان نے کہا تھا کہ ان کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے ایسا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker