Baseerat Online News Portal

پاکستان میں طیارہ حادثہ،5؍عملہ سمیت 42؍مسافرسوارتھے طیارہ پر

اسلام آباد — :7؍دسمبر(بی این ایس؍ایجنسی)
پاکستان کی قومی ائیر لائن ’پی آئی اے‘ کا چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے بدھ کی سہ پہر حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
سیول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ لگ بھگ تین بج کر 30 منٹ پر چترال سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا اور طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخری رابطہ 4 بج کر 40 منٹ پر ہوا تھا۔
’پی آئی اے‘ کے مطابق اے ٹی آر 42 ساخت طیارے پر 40 مسافروں کے علاوہ عملے کے سات افراد بھی سوار تھے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔ جب کہ مسافروں میں 31 مرد 9 خواتین اور 2 بچے شامل تھے۔بتایا جاتا ہے کہ معروف نعت خواں اور ماضی کے گلوکار جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ طیارے پر سوار تھے۔
وزیراعظم نواز شریف نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ امدادی کاموں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ جب کہ فوج کی طرف سے بھی ہیلی کاپٹر اور امدادی ٹیمیں علاقے کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
’پی آئی اے‘ نے مسافروں اور اس حادثے سے متعلق معلومات کے بارے میں ایک ہنگامی سینیٹر بھی قائم کر دیا ہے۔جہاں یہ حادثہ پیش آیا وہ پہاڑی علاقہ ہے اور امدادی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔حادثے کی خبر ملتے ہی اسلام آباد ائیر پورٹ اور چترال کے ہوائی اڈے پر وہ لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے جن کے عزیز و اقارب جہاز پر سوار تھے۔

You might also like