ہندوستان

آپ ص نے انسانیت کومحبت کاراستہ دکھایا,پیغمبراسلام کے پیغام امن واخوت کوعام کرنے کی ضرورت

صدرجمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ نے عید میلادالنبی کی مبارک باد دی
نئی دہلی، 11؍دسمبر
صدر پرنب مکھرجی اور نائب صدر حامد انصاری نے عید میلادالنبی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور لوگوں سے عالمگیر بھائی چارے، رواداری اور سبھی کی بھلائی کو لے کر کام کرنے کے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو یاد کرنے کی اپیل کی ۔عیدمیلادالنبی کے موقع پر مکھرجی نے کہاکہ اس مبارک موقع پر میں ملک اور بیرون ملک اپنے ہم وطنوں کو تہہ دل سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں خواہش کرتا ہوں کہ لوگ عالمگیر اخوت ، رواداری اور سب کی بھلائی کو لے کر کام کرنے کے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام سے ترغیب لیں، حضرت محمد صاحب کی زندگی اور خیالات کو یاد کریں اور انسانیت کی خدمت کے لیے ان کو اپنائیں ۔نائب صدر حامد انصاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو شفقت اور عالمگیر اخوت کا راستہ دکھایا۔
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker