ہندوستان

نوٹوں کی منسوخی نے گلک توڑ سب کچھ چھین لیا: راج ببر

لکھنؤ، 18 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر نے الزام لگایا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی سے ملک کے غریب، کسان اور مزدور بے حال ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی نے مزدوروں کا روزگار چھین لیا ہے۔ کسان اپنے کھیت کی بوائی نہیں کر پا رہے ہیں۔ ملک کی اقتصادی ترقی میں اس کا اثر پڑے گا۔ نوٹوں کی منسوخی سے لوگ خود ہی کیش لیس ہو گئے ہیں۔مسٹر ببر آج یہاں خواتین کانگریس کے کانفرنس ‘سنکلپ’ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے نوٹوں کی منسوخی حکم کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کیش لیس شروع کر دیا ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ بغیر سوچے سمجھے کیا گیا فیصلہ ہے جو پوری طرح ناکام رہا ہے۔ عوام اس فیصلے کی مخالفت میں سبق سکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کہتے ہیں کیش لیس اور آج تمام لوگوں کی جیبیں خالی ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے عوام کوکیش لیس بنا دیا ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے نے گلک کو توڑ کر سب کچھ چھین لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker