ہندوستان

حیدرآباد دھماکے:یاسین بھٹکل سمیت پانچ ملزموں کو سزائے موت سنائی گئی

حیدرآباد19دسمبر

ممنوعہ دہشت گردتنظیم انڈین مجاہدین سے متعلق پانچ لوگوں کو خصوصی این آئی اے عدالت نے فروری 2013میں حیدرآبادمیں ہوئے بم دھماکوں کے معاملے میں آج موت کی سزا سنائی۔یہ پہلامعاملہ ہے جب انڈین مجاہدین کے کسی دہشت گرد کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔عدالت نے گزشتہ 13دسمبر کومحمد احمد عرف یاسین بھٹکل، پاکستانی شہری ضیاء الرحمن عرف وقاص، اسداللہ اختر عرف ہڈی، تحسین اختر عرف مونو اور اعجاز شیخ کو مجرم ٹھہرایاتھا۔یہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں اوریہاں کے چیرلاپللی سنٹرل جیل میں ہیں۔حیدرآباد کے دلسکھ نگر علاقے میں بھیڑبھاڑوالے شاپنگ کے علاقے میں 21فروری 2013کو ہوئے دو دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور 31دیگر افرادزخمی ہوئے تھے۔خصوصی این آئی اے عدالت میں گذشتہ سات نومبر کو اس معاملے میں آخری دلیلیں پوری ہوئی تھیں۔چونکہ معاملے کااہم ملزم ریاض بھٹکل فرار ہے اس لیے اس کے خلاف مقدمے کو الگ کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker