ہندوستان

لاپتہ طالب علم نجیب کی سرگرمی سے تلاش

کرائم برانچ کی ٹیم جے این یو پہونچی سراغ دینے کیلئے انعام کی رقم ایک لاکھ کردی گئی
نئی دہلی۱۹؍ دسمبر۔ گزشتہ تقریبا دو ماہ سے لاپتہ جے این یو طالب علم نجیب احمد سے جڑے معاملے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم جے این یو کیمپس کی تلاشی کے لئے پہنچی۔ کرائم برانچ کی ٹیم اپنے ساتھ جاسوسی کتے بھی لے کر پہنچی۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ہائی کورٹ سے حکم ملنے کے بعد یہ تلاشی لی۔ سینکڑوں کی تعداد میں پولیس فورس تلاشی میں لگی رہی۔بتا دیں کہ ایم ایس سی بایوٹیک فرسٹ ایئر کا طالب علم نجیب تقریبا دو ماہ پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس کے خاندان اور طالب علموں کا الزام ہے کہ دہلی پولیس اس کیس کے ملزمان سے پوچھ گچھ نہیں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے نجیب کا اب تک پتہ نہیں لگ پایا ہے۔نجیب کی اطلاع دینے والے کو دہلی پولیس نے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ آغاز میں انعام کی رقم 50000 روپے تھی جسے بعد میں بڑھا کر ایک لاکھ روپے اور پھر بعد میں اسے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دیا گیا۔ لیکن اب تک نجیب کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker