ہندوستان

بہاراردواکیڈمی کی جانب سے سہرسہ میں اردوکورس کاآغاز

تنظیم اصلاحی فاونڈیشن کی جانب سے اقلیتی اسیکم ورکشاپ کااہتمام ،سرکردہ شخصیات کی شرکت
سہرسہ ،۲۵؍دسمبر:(بی این ایس)تنظیم اصلاحی فاونڈیشن سہرسہ کی جانب سے آ ج شہر کے مولانا آزادکمپیوٹرانسٹی ٹیوٹ میر ٹولہ میں ایک روزہ اقلیتی اسکیم ورکشاپ کااہتمام کیاگیاجس میں بڑی تعدادمیں طلباوطالبات اور اہم شخصیات شریک ہوئے ۔اس موقع پر بہار اردواکیڈمی کی جانب سے سہرسہ وکوسی کمشنری کے غیر اردو داں لوگوں کو اردوسیکھانے کاپندرہ روزہ کلاسیزکاآغاز کیاگیا،جس پر سبھی نے مسرت ظاہر کرتے ہوئے اردواکیڈمی بہارکے سکریٹری مشتاق نوری کاشکریہ اداکیااور کہاکہ اس کورس سے ان لوگوں کو کافی خوشی ہوئی ہے جو اردو سیکھانے چاہتے ہیں ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر محمد نعیم صدیقی نے کہاکہ اس ورکشاپ کامقصد اپنے حقوق کے تئیں بیداری لاناہے تاکہ ہم سرکاری سطح پر چلائے جارہے مختلف اسکیموں کابھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیابی حاصل کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے نوجوانوں کاتعلیم یافتہ اور باروزگار ہونابیحد ضروری ہے ،اقلیتی فرقہ کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہداور کوشش کرنی ہوگئی تاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو مین اسٹریم میں جوڑسکیں ۔ضلع مائناریٹی ویلفیر آفیسر روی شنکر نے مرکزی وریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جارہے مختلف اسکیموں سے اور سرکاری امداد کے حصول کاطریقہ کار بتایا اور کہاکہ سرکار اقلیتی فرقہ کو ہرممکن مدد کیلئے سرگرم ہے آپ سب ان اسکیموں کافائد ہ اٹھاکر اپنی سماجی بیداری کاثبوت پیش کریں ،انہوںنے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے لوگوں کو کافی مددملے گی ،روی شنکر نے وہاں موجود طلبہ وطالبات اور سامعین کے مختلف سوالوں کاجواب بھی دیا۔ضلع پریشد سہرسہ کے رکن وراجد صدر جناب ظفرعالم نے بھی کہاکہ سرکاری سطح پر چلائے جارہے اسکیموں سے مسلمانوں کو بھرپور فائدہ اٹھاناچائیے کیونکہ یہ ہماراحق ہے اور اپنے حق کے حصول میں ہمیں بیداری لانی ہوگی ۔کوسی سماج سسنتھاں کے صدررضوان میر نے کہاکہ بچوں کے والدین اور سماج کے تعلیم یافتہ لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس طرح کے تمام اسکیموں سے کی جانکاری لیکر بچوں اور بے روزگارنوجوانوں کوبتائے تاکہ وہ اس کافائدہ اٹھاسکے ۔ان کے علاوہ پروفیسر شاہدحسین ،ممبرپارلیمنٹ وحج کمیٹی آف انڈیاکے چیرمین محبوب علی قیصر کے نمائندہ ہارون رشید،مفتی جسیم الدین ،مدرسہ اسلامیہ کوسیشور استھان کے مہتمم مولانامنظور،ضلع راجدمائناریٹی کے صدرمحمدسجاد،جاویدانورچاند،ماسٹرمختارعالم، تنویرعالم، فروس احمد، شاداب عالم، ممتاز عالم،رضی احمد،محمد عنایت، انعام الحق ،امتیازعالم وغیرہ موجود رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker