ہندوستان

مجلس احرار اسلام ہند کا یوم تاسیس تحفظ ختم نبوتؐ کے عنوان سے منعقد ہوگا

پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کیلئے رحمت ہیں ۔مولانا عثمان لدھیانوی

لدھیانہ 27دسمبر (مستقیم)بھارت کی جنگ آزادی میں شامل رہی مجلس احرار اسلام ہند کا یوم تاسیس اس مرتبہ بھی حسب روایت تحفظ ختم نبوتؐ کے عنوان سے منایا جائیگا یہ اطلاع آج یہاں جامع مسجد لدھیانہ میں احرار کے قومی جنرل سکریٹری و نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے نامہ نگا روں کو دی ، انہوں نے بتایا کہ 29دسمبر 1929؁ء کو مجلس احرار اسلام ہند کا اقیام تحریک آزادی ہند کے دوران کیا گیا تھا ،احرار کا اولین اجلاس لاہور کے حبیب ہال میں منعقد کیا گیا تھا ، مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوںمیں احرار کی صوبائی دفاتر میں یوم احرار کے موقعہ پر علماء کرام احرار کے پروگراموں میں عقیدہ ختم نبوت ؐ اور شریعت کے موضوع پر خطاب کریں گے اور پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ احرار کا ترانہ بھی پڑھا جائیگا ، مولانا لدھیانوی نے کہا کہ احرار کا اولین مقصدعقیدہ نے ختم نبوت کا تحفظ ہے ،جنگ آزادی میں بھی احرار نے انگریز کے خلاف بیک وقت دو محاذوں پر کام کر کے سامراجی طاقتوں کے سامنے یہ واضع کر دیا گیا کہ جذبہ احرار کے سامنے کو ئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ، انہوں نے کہا کہ پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا انسانیت کیلئے رحمت ہیں آپ ﷺ نے دنیا بھر میں سسک رہی انسانیت کو غلامی سے آزادی دلوائی ، نائب شاہی امام نے کہا کہ احرار کا مقصد اور عزائم واضع اور دو ٹوک ہیں ان میں مصلحت نہیں ہے بلکہ حق اور صاف گوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ احرار ہمیشہ ہی مظلوم کے ساتھ ہیں اس لئے کبھی بھی احراریوں نے حکومت وقت کی پرواہ نہیں کی کیونکہ ہمارا یہ مکمل ایمان ہے کہ نفع اور نقصان کا مالک صرف اللہ ہے ،نائب شاہی امام نے کہا بتایا کہ اس مرتبہ احرار اپنے یوم قیام کے 87سال مکمل ہونے کی تقریبات منا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker