ہندوستان

نجیب جنگ کا استعفی منظور

سابق داخلہ سکریٹری انل بیجل کو ایل جی بنانے کی سفارش
نئی دہلی، 28 دسمبر (یوا ین آئی) سابق داخلہ سکریٹری انل بیجل کو دہلی کے نئے لیفٹننٹ گورنر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مسٹرانل بیجل کو ایل جی بنائے جانے کی سفارش صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے پاس بھیج دی ہے۔ دہلی کے نائب گورنر نجیب جنگ نے اپنی مدت کار ختم ہونے سے پہلے ہی گزشتہ ہفتے 22 دسمبر کو استعفی دے دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ نے ان کا استعفی آج قبول کر لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے قومی دارالحکومت دہلی کے نئے لیفٹننٹ گورنر کے عہدے کے لئے مسٹر انل بیجل کے نام کی سفارش کی ہے۔ مسٹر انل بیجل 1969 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئي اے ایس) کے افسر ہیں اور وہ شہری ترقیات کی وزارت میں سکریٹری کے عہدے سے اکتوبر 2006 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات کو بہتر بنانے اور انہیں مضبوط بنانے کے لئے شروع کئے گئے جواہر لال نہرو قومی شہری تجدیدکاری مشن میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ مسٹر انل بیجل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور اقتدار میں قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے)حکومت کے وقت مرکزی داخلہ سکریٹری بھی رہے تھے۔ وہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker