مسلم دنیا

بغداد خود کش حملہ:30؍ہلاک،25؍زخمی

بغداد:2؍جنوری(بی این ایس؍ایجنسی)پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بغداد کے ایک مصروف بازار میں پیر کو پک اپ ٹرک خود کش حملے میں 30 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ داعش نے اپنی اعماق نیوز ایجنسی کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خود کش بمبار نے بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں قائم سبزی اور پھلوں کی مارکٹ میں یہ حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر دیہاڑی دار مزدور تھے جو روزگار کے انتظار میں وہاں بیٹھے تھے۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند عراقی انتظامیہ اور فرانس کے فوجیوں سے ملنے کے لیے عراق میں تھے۔

Tags
Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker