مسلم دنیا

شام: سرحدی قصبے اعزاز میں تباہ کن کار بم دھماکا ، 60 افراد ہلاک

دمشق۔۷؍جنوری: ترکی کی سرحد کے ساتھ واقع شام کے شمالی قصبے اعزاز میں ایک تباہ کن کار بم دھماکے میں ساٹھ افراد ہلاک اور کم سے کم پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اعزاز میں ہفتے کے روز ایک اسلامی عدالت کے باہر بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔اس کے نزدیک ایک مارکیٹ بھی واقع ہے۔مرنے والوں میں چھے باغی اور باقی عام شہری ہیں۔اس گروپ کے بیان کے مطابق بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ فوری طور پر کسی جنگجو گروپ نے اس بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔صوبہ حلب میں واقع اعزاز پر شامی باغیوں کا قبضہ ہے اور اس قصبے میں نومبر میں ایک بم دھماکے میں پچیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔شامی باغیوں نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش پر اس بم حملے کا الزام عاید کیا تھا۔شام میں اس وقت ترکی اور روس کی ثالثی میں اسد حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی جاری ہے۔تاہم اس میں داعش اور القاعدہ سے وابستہ فتح الشام محاذ شامل نہیں ہے۔ان دونوں جنگجو گروپوں کے خلاف امریکا کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ داعش کے جنگجو مختلف شہروں میں بم دھماکے کررہے ہیں۔دو روز پہلے شام کے ساحلی صوبے اللاذقیہ میں واقع شہر جبلہ میں ایک کار بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک اور کم سے کم تیس زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker