ہندوستان

ماں کو طلاق کا نوٹس دینے کے معاملے پر بیٹے نے باپ کوآگ میں جھلسایا

ناگپور،۱۳؍جنوری(یو این آئی)ہدکیشور پولس تھانہ حلقہ کے ایک نوجوان نے اپنے باپ کوآگ میں جھلسا کر جان لینے کی کوشش کی۔پولس نے بتایا کہ چندرشیکھر اور اس کے باپ راجندر جیکھر کی اس معاملے میں زور دار بحث ہوگئی کہ اس کے باپ نے اس کی ماں کو طلاق کا نوٹس دے دیا۔بحث کے دوران بیٹا بے قابو ہوگیا اور اس نے اپنے باپ کو آگ میں جھلسا کر مار دینے کی کوشش کی۔چندرشیکھر اپنے باپ کے فیصلے سے بہت ناراض تھا۔ اس نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو جلا دینے کی کوشش کی۔پولس نے بتایا کہ راجندر کمار45فیصد تک جل چکا ہے اور اسے مناسب علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔پولس نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قصوروار بیٹے کی تلاش جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker