ہندوستان

عام آدمی پارٹی کا مودی پر حملہ

سرکاری مشنری کا غلط استعمال کا الزام
نئی دہلی، 20جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مرکز کی سرکاری مشنری کا غلط استعمال کرکے عام آدمی پارٹی کو جھوٹے معاملات میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے ان کی پارٹی کے رہنما جرنیل سنگھ کے خلا ف ایک عدالت کی طرف سے الزامات کو مسترد کردئے جانے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو عام آدمی پارتی کے ممبران اسمبلی کو جھوٹے معاملات میں پھنسانے کے لئے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مسٹر مودی کے بہت بڑا دھچکا ہے جو عام آدمی پارتی کے ممبران اسمبلی اور وزیروں کو جھوٹے معاملات میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے ایک دیگر رہنما آشوتوش نے کہا کہ سی بی آئی کے پاس ویاپم گھپلہ کی جانچ کرنے کا وقت نہیں ہے حالانکہ اب تک اس معاملے میں چالیس سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔دوسر ی طرف وہ عام آدمی کے رہنماوں کے پیچھے پڑی ہے ۔ یہ سرکاری مشنری کا انتہائی بے جااستعمال ہے۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker