ہندوستان

پوری اکثریت کے ساتھ ریاست میں آرہی بی ایس پی کی حکومت

بی ایس پی امیدوار ماجد علی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کورڈی نیٹر نریش گوتم کااظہار خیال
دیوبند،یکم فروری(سمیر چودھری)
بی ایس پی کے امیدوار ماجد علی کے الیکشن دفتر کاافتتاح آج یہاں مجنوں والا روڈ پر فیتہ کاٹ کر کیاگیا۔اس موقع پر منعقد پروگرام میں کثیر تعداد میں دلت اور مسلم سماج سمیت دیگر طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی و مغربی یوپی کے انچارچ و زو کورڈی نیٹر نریش گوتم نے کہاکہ بی ایس پی کو تمام طبقات کی اکثریتی حمایت حاصل ہورہی ہے ،جس کے سبب بہن کماری مایاوتی ایک مرتبہ پھر اترپردیش کی وزیر اعلیٰ ہونگی،انہوں نے کہاکہ یوپی کے عوام دیگر پارٹیوں کی حکومت سے عاجز آچکی ہے اور وہ بہن جی سے امید لگائے ہوئے ہے،کیونکہ بی ایس پی میں حکومت غنڈہ عناصر سلاخوں کے پیچھے ہوتاہے اور ریاست میں تمام طبقات کو مساوی حقوق دیئے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دیوبند سے پارٹی کے امیدوار ماجد علی بڑے فرق کے ساتھ جیت درج کرینگے۔ زون کورڈی نیٹر کلدیپ والیانے کہاکہ ریاست میں بی ایس پی کی حکومت کے بعد ہر طبقات کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے حقوق دیئے جائینگے اور سب کو برابری کادرجہ دیاجائے گا۔ انہوںنے ماجد علی کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ماجد علی کی کامیابی کی پہلی سیڑھی یہ ہے کہ سماجوادی پارٹی چھوڑ کر سیکڑوں لوگ بی ایس پی میں آچکے ہیں۔ اس دوران دیوبند اسمبلی حلقہ کے امیدوار ماجد علی نے اپنے حق میں ووٹ کی اپیل کرتے کہاکہ پوری اکثریت کے ساتھ بہن جی اترپردیش میں حکومت بنانے جارہی ہے اسلئے کسی کے جھانسے میں نہ آئیں اور بی ایس پی کو ہی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ دریں اثناء سماجوادی پارٹی چھوڑ کر آئے سابق چیئرمین ضیاء الدین انصاری و ان کے دیگر حامیوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔ پروگرام کی صدارت نریش گوتم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ساگر دیوبند نے انجام دیئے۔ اس دوران اسمبلی حلقہ صدر تربھون کمار،راجپال کرون وال،کلیم قریشی، شفیق قریشی،اکرام،فیروز خان،اظم خان،مصطفی سلمانی،ایوب بیگ،بابر خان،نوشاد سلمانی،ندیم علوی،الطافملک،ماجد انصاری وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجودرہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker