مسلم دنیا

شاہ سلمان کی موجودگی میں 31 ویں الجنادریہ ثقافتی میلے کا آغاز

تقریب میں امیر کویت اور بحرینی فرمانروا کی خصوصی شرکت
ریاض،2فروی:سعودی عرب میں وزارت برائے نیشنل گارڈز کے زیراہتمام 31 واں الجنادریہ ثقافتی میلہ کل بدھ سے شروع ہوگیا ہے۔ الجنادریہ ثقافتی میلے کی پروقار افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین سمیت دیگر اہم سعودی اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔الجنادریہ میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں میں امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، میلے کی نیشنل گارڈز کی جانب سے قائم کردہ سپریم کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر برائے نیشنل گارڈز شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈز کے نائب وزیر عبدالمحسن بن عبدالعزیز التویجری سمیت کئی دوسری اہم شخصیات اور رہ نماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد شاہی ترانہ پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker