ہندوستان

طلباء اکابرین دیوبند کی حیات و خدمات کو مشعل راہ بنائیں

دارالعلوم فاروقیہ میں منعقد مجلس تعلیمی کے اجلاس میں مولانا غلام نبی کشمیری کااظہار
دیوبند،2؍ فروری(سمیر چودھری) عیدگاہ روڈ پرواقع معروف دینی ادارہ دارالعلوم فاروقیہ میں مجلس تعلیمی کا اجلاس منعقد کیاگیا۔ جس میں نامورعلماء کرام نے شرکت کرکے طلباء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت سازی پر خصوصی زرو دیا۔ گزشتہ شب دارالعلوم فاروقیہ دیوبند میں منعقد مجلس تعلیمی کے اجلاس میں دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث مولانا افضل حسین کیموری،دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ غلام نبی کشمیری،دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی عادل، دارالعلوم دیوبند کے استاذ مولانا عمران اللہ ،معہد انور کے استاذ مولانا صغیر احمد پرتاپگڈھی،مفتی عزیز سنبھلی، انجینئر امداداللہ نور اور ادارہ کے مہتمم مولانا نور الہدیٰ قاسمی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ادارہ کے نائب مہتمم مولانا رحمت اللہ نور نے مجلس تعلیمی کے سامنے ادارہ کی رپورٹ پیش کی ،جس پر تمام اراکین نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ طلباء کی تربیت سازی پر مزید توجہ دی جائے۔ اس موقع پر دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانا غلام نبی کشمیری نے ادارہ کے مہتمم مولانا نورالہدیٰ قاسمی کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ موصوف نے طلباء کے لئے نہایت بہتر انداز میں تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا ہے ،جس سے طلباء کو استفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے طلباء ہمیشہ اخلاق و معاملات کے پیکر ہوتے ہیںاسلئے انہیں اپنی زندگیوں کو قرآن وحدیث کے مطابق ڈھالنے کی ہر ممکن سعی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ طلباء اپنے آپ کو اکابرین دیوبند کی زندگیوں کا نمونہ بناکر پیش کریں اور اسلاف کی حیات و خدمات کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔ اس موقع پر مولانا افضل حسین اور مولانا صغیر پرتاپگڈھی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مدارس در اصل ہمارے ملی تشخص کی شناخت ہیں اسلئے اہل مدارس پر یہ ذمہ داری عائد ہے کہ وہ طلباء کو نہایت دیانتدارانہ طورپرسنواریں اور ان کے افکارو خیالات کو دین کے مطابق بنائیں۔ ادارہ کے مہتمم مولانا نورالہدیٰ قاسمی نے ادارہ کی سرگرمیوں سے مجلس تعلیمی کے اراکین کو روشناس کراتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میںایسے فاضل تیار کرنا وقت کی ضرورت ہے جو ہر محاذ پر دین حق کے مخالفین کا مقابلہ کرسکیں،جس کے لئے جدید علوم کا حصول بنیادی ضرورت ہے جسکے لئے ادارہ خاطر خواہ اقدامات کررہاہے۔ آخر میں ادارہ کے نائب مہتمم مولانا رحمت اللہ نور نے تمام لوگوں کاشکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker