ہندوستان

آدھار کارڈ کیس:ہمیں آپ مطمئن کریں،سپریم کورٹ کاجے رام رمیش کوجواب

نئی دہلی، 13؍فروری

سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ کو منی بل کے طور پر پاس کرنے کے معاملے میں کانگریس کے لیڈر جے رام رمیش کی درخواست پر کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر اسپیکر کے فیصلے میں دخل نہیں دینا چاہتے لیکن درخواست گزار کو اس بارے میں عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے درخواست گزار جے رام رمیش کے وکیل پی چدمبرم سے کہا کہ فی الحال ہم آپ کے ساتھ نہیں ہیں لیکن چارہفتے بعدسماعت کریں گے۔آپ کوہمیں مطمئن کرناہوگا۔دراصل مرکزی حکومت کی جانب سے آئے اٹارنی جرنل نے کہاکہ اسپیکر کے فیصلے کو عدالت نہیں پرکھ سکتا۔کورٹ نے درخواست گزار سے پوچھاکہ جب راجیہ سبھا نے بل میں ترمیم کرنے کے لئے کہا تھا تب انہوں نے کیا یہ بات کہی تھی کہ یہ منی بل نہیں بلکہ بنیادی بل ہے۔وہیں اٹارنی جرنل نے کہاکہ یہ پٹیشن سماعت کے قابل نہیں ہے کیونکہ یہ آرٹیکل32 کے تحت داخل کی گئی ہے۔کوئی بھی سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر دیتا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے لیے گائیڈلائن بنائی جانی چاہئے۔ اب اس معاملے کی سماعت4 ہفتے بعدہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker