ہندوستان

توہین عدالت معاملہ میں سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے جسٹس کرنن

نئی دہلی، 13؍فروری

کلکتہ ہائی کورٹ کے متنازعہ جج سی ایس کرنن آج توہین عدالت کی کاروائی کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش نہیں ہوئے، سپریم کورٹ نے ان کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی صدارت والی سات ججوں کی بنچ نے کہاکہ معاملے میں نوٹس بھیجے جانے کے باوجود جسٹس کرن کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔اس بنچ میں جسٹس دیپک مشرا، جسٹس جے چیلمیشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایم بی لوکر، جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس کورین جوزف شامل ہیں۔بنچ نے کہا کہ اس کے علاوہ جسٹس کرنن نے آج اپنی نمائندگی کرنے کے لیے کسی وکیل کوبھی مقرر نہیں کیا۔معاملے کو تین ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے بنچ نے کہاکہ ہمیں ان کے پیش نہیں ہونے کی وجوہات کا علم نہیں ہے، اس لیے ہم معاملے پر کسی بھی کارروائی کو ٹال رہے ہیں۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker