ہندوستان

ملک میں ہندو آبادی گھٹ رہی ہے کیونکہ مذہب تبدیل نہیں کراتے ،کرن رججوکامتنازعہ بیان

نئی دہلی،13فروری

مرکزی وزیر کرن رججو نے کانگریس کے ایک تبصرہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے پیر کو ٹویٹ کیاکہ ہندو آبادی ملک میں گھٹ رہی ہے کیونکہ ہندو کبھی مذہب تبدیل نہیں کراتے۔دراصل اروناچل پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک بیان کی بنیاد پر ایک خبر شائع ہوئی تھی جس کے مطابق کمیٹی نے کہا تھاکہ بی جے پی حکومت اروناچل پردیش کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس پر اشتعال انگیز بیان بازی کا الزام لگاتے ہوئے کرن رججو نے کئی ٹویٹ کرکے کہاکہ ہندو آبادی ملک میں گھٹ رہی ہے کیونکہ ہندوؤں نے کبھی کسی کا مذہب تبدیل نہیں کرایا،آس پڑوس کے ممالک کے مقابلے میں ہمارے ملک کی اقلیتی پھل پھول رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کو اس طرح کے اشتعال انگیز بیان نہیں دینے چاہئے۔ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے،یہاں تمام مذہبی گروپوں کو آزادی ملی ہے اور وہ تمام پرامن طریقے سے رہتے ہیں۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ کانگریس آخر کیوں اس طرح کے غیر ذمہ دار بیان دے رہی ہے؟ اروناچل پردیش کے لوگ ایک ساتھ متحد ہو کر پرامن طریقے سے رہ رہے ہیں۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker