ہندوستان

ہندستان اور روانڈا کے درمیان تین ایم او یو پر دستخط

نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے دورے کے موقع پر
دونوں ملکوں کے درمیان پر براہ راست پرواز کا بھی اعلان
کیگالی، 21 فروری (یو این آئی) اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی فراہم کرنے کی سمت میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ہندستان اور روانڈا نے تین مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان راست طیارہ خٰدمات شامل ہیں۔نائب صدر حامد انصاری نے ‘انڈیا۔روانڈا انوویشن گروتھ پروگرام کی شروعات بھی کی، جس کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی اورانوویشن کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزے مضبوط بنانا ہے۔ کیگالی کنونشن سینٹر میں فکی اور روانڈا ڈیولپمنٹ بورڈ (آر ڈی بی) کے زیراہتمام منعقد ہندوستان ۔روانڈا بزنس فورم میں نائب صدر حامد انصاری اور روانڈا کے وزیر اعظم انستاسے مروکیجی کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ ہندستان کی جانب سے وزارت خارجہ میں سیکرٹری امر سنہا نے اور روانڈا کی جانب سے تین مختلف وزراء نے دستخط کئے۔ہندستان اور روانڈا کے درمیان راست طیارہ سروس سے متعلق ایم او یو کے علاوہ جن دو دیگر مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے، ان میں کیگالی میں اینٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے اور سفارتی یا سرکاری پاسپورٹ ہولڈرکے لئے ویزا میں چھوٹ دینے سے متعلق ایم او یو شامل ہیں۔نائب صدر نے اس موقع پر کہا کہ راست پرواز سروس سے نہ صرف کاروباری طبقے، بلکہ عام لوگ بھی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا سے ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے کم از کم 500 طلبا کو ہر برس ویزا دیا جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں علاج وغیرہ کے لئے بھی روانڈا کے لوگ ہندوستان آتے ہیں۔نائب صدر انصاری نے کہا، “روانڈا کے کئی شہری علاج کے لئے ہندستان جاتے ہیں اور وہاں سے مطمئن ہو کر واپس آتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں روانڈا کے طلبا کے لئے ہندستان معیار ی اور سستی تعلیم کے لئے ترجیح والا ملک بنتا جا رہا ہے۔ہندستان۔روانڈا جدید پروگرام شروع کرنے سے ایک ایسا ماحول قائم ہوگا جس میں ہندستان کی جدید ٹیکنالوجی سے روانڈا کو کافی فائدہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ کاروبار بھی بڑھے گا۔ “مسٹر انصاری نے کہا کہ روانڈا 1994 میں ہوئے قتل عام کے خوفناک واقعہ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے اور ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں خاص طور پر قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچہ، زراعت، کان کنی، سیاحت اور اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی کے شعبہ میں۔ گزشتہ پانچ برسوں سے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار مسلسل بڑھ رہا ہے۔روانڈا کے وزیر اعظم مسٹر مروکیجی نے بتایا کہ اس سال اپریل سے دونوں ممالک کے درمیان راست پرواز سروس شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہونے سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker