ہندوستان

طارق فتح اور زین نیوز کے فتنے پر فوراً قدغن لگایا جائے

گنگوہ میں علماء وسیاسی ،سماجی حضرات نے ایس ایچ او کو سونپا میمورنڈم
دیوبند،23؍ فروری(سمیر چودھری)
پاکستانی نژاد طارق فتح کی بیہودگی کے خلاف ملک میں مسلسل احتجاج کا سلسلہ دراز ہوتا جارہاہے ،آج مدرسہ کنز العلوم ٹڈولی کے مہتمم مولانا قیصر مظاہری و گنگوہ چیئرمین نعمان مسعودکی قیادت میں صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم ایس ایچ او کو سونپاگیا ۔صدر جمہوریہ کے نام ایس ایچ او گنگوہ کو سونپے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی بھگو ڑا طارق فتح ٹی وی چینل زی نیوز کے ذریعہ ملک میں فتنہ پھیلا رہا ہے جس سے ہندو مسلم کے درمیان دیوار کھڑی کی جارہی ہے اور ملک میں فرقہ واریت پھیلائی جارہی ہے جس پر فوراً قدغن لگایا جانا بے حد ضروری ہے ،اسلئے زی نیوز کی متنازعہ نشریات کو فوراً بند کرایا جائے اور طارق فتح کو ملک سے باہر کیاجائے۔ مکتوب میں کہاگیا ہے کہ طارق فتح ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر ہند مسلم اتحاد کو پارہ پارہ کر نے کی ناپاک کو شش کر رہاہے،یہ غیر ملکی ایجنٹ ھے ،کچھ اتحاد مخالف عناصر اسکی پشت پناہی کر رھے ھیں،جس کے سبب ملک کی فضامیں کشیدگی پھیل رہی ہے۔ نوجوان فاضل و کنز العلوم ٹڈولی کے استاذ مفتی عبد الخالق قاسمی نے کہا کہ ایسے فتنہ پرور شخص کو ہم ہر گزاپنے ملک میں برداشت نہیں کر سکتے اور اسکی پشت پناہی کر نے والے بھی آپسی ہندو مسلم اتحاد کو آگ لگا چاہتے ہیں اسلئے فتح کے فتنے پر فوری قدغن لگانے کے لئے اس کا ویزا منسوخ کیا جائے اور زی نیوز کی متنازعہ نشریات پر پابندی عائد کی جائے۔ میمورنڈم دینے والوں میںمولانا قیصر مظاہری اور چیئرمین نعمان مسعود کے علاوہ مفتی عبد الخالق قاسمی الماجری،مفتی مکرم قاسمی ،اکرام پردھان گھاٹم پور ،ماسٹر راشد بڑھی مزرعہ، حافظ عبد الواجد دھلاپڑہ ،ڈاکٹر اجمیر سنگھ ،راؤ صابر کنڈہ کلا ں، حسن پر دھان ٹڈولی ،عابد وغیرہ سمیت درجنوں پردھان و دیگر لوگ شریک تھے ۔

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker