ہندوستان

ممبئی یونیورسٹی میں ممبئی کے اردواخبارات پر سیمینار کا انعقاد

ممبئی۔۲۶؍فروری:  (انصاری حنان) ملک کی مشہور ممبئی یونیورسٹی میں جاری گروارےانسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ایک مروگرام کا انعقادعمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پو ممبئی کے روزنامہ ہندوستان کے مدیر سرفراز آرزو نےشرکت کی ساتھ ہی میں ہندی کے سینئر صحافی سید سلمان اور ڈپارٹمینٹ کے کو ؤ آرڈینیٹر ڈاکٹر سروج تریپاٹھی بھیبی موجود رہے.پروگرام کا مقصر ڈپارٹمنٹ میں صحافت کی تعلیم حاصل کررہے طلبا کی رہنمائی اور ممبئی کےاردو اخبارات کے تئیں جو بھی انکے سوالات اور کنفیویژن تھے اسے دور کرنا تھا پروگرام میں ممبئی یونیورسٹی کے اردو ڈپارٹمنٹ میں جاری صحافتی کورس کے موجودہ اور سابق طلبا نے بھی شرکت کی گروارے انسٹیٹئوٹ کے استادوں اور سید سلمان نے بھی بچوں سے خطاب کیا سید سلمان نے کہا کے میں ہندی کا صحافی ہوں لہکن اردو بھی لکھنا میرا شوق ہے اور میں ہندی اسکولوں سے تعلیم یافتہ ہوں لیکن میں نے اردو بھی سیکھی ہے اور مجھے اردو سیکھانے میں مسجد مدرسوں کا ساتھ رہا. وہیں اردو ڈپارٹمینٹ کے استار افتاب عالم نے بھی بچوں سے خطاب کیا سرفراز آرزو نے طلبا کو اردو اخبارات کے خدوخال اور سرگرمیوں کو بڑی تفصیل سے طلبا کے سامنے پیش کیا اور اس بیچ طلبا کے سوالات کے جوابات بھی دئے اور بہت سی اہم باتیں بھی بتائیں جس سے طلبا کو کافی فائدا ہوا اور انکی معلومات میں بھی اظافہ ہوا اسی بیچ طلبا اور استاد و مہمانوں کے درمیان صحافت کے تیکھے سوالات اور انکے خاطر خواہ جوابات بھی دیکھنے کو میکے اور پروگرام پوری کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker