طب وسائنس

تازہ رسیلے سرخ ٹماٹر

یواین این تجزیاتی رپورٹ
ٹماٹر دنیا کے تقریباً ہر ملک میں کاشت کیا جاتا ہے۔ یہ 1554ء میں میکسیکو اور یورپ پہنچا۔ جنوبی امریکہ سے برصغیر پہنچا اور پھر دنیا بھر میں عام ہو گیا۔ ٹماٹر کا آبائی وطن امریکہ ہے ٹماٹر پاکستان کے ہر صوبے میں کاشت کیا جا رہا ہے۔ آلو اور پیاز کے بعد ٹماٹر سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے۔یہ مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے۔ ٹماٹر ڈالنے سے گوشت اور سبزیاں بہت مزے دار بنتی ہیں۔ یہ کھانوں کو ذائقے داربناتا ہے۔اس سے کیچپ بھی تیار کیا جاتا ہے۔ ٹماٹر میں پایا جانے والا سرخ مادّہ’’لائکو پین‘‘ (ANTIOXIDANTS) سے بھر پور یہ مادّہ پھیپڑوں اور چھاتی کے سرطان سے بچاتا ہے۔ مثانہ کے سرطان کا خطرہ45فیصد کم ہو جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے گلٹی قدامیہ کے سرطان میں مبتلا مریضوں کو ٹماٹر کے گودے سے بھرے ہوئے کیپسول کھلائے‘ جس کے نتیجے میں سرطان کے خلیات ختم ہونے لگے اور مرض کی شدت کم ہو گئی۔ ٹماٹر میں پائی جانے والی معدنیات(منرلز) لائکو پین‘ حیاتین ج(وٹامن سی) اور بایوٹن(BIOTIN) سرطان کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ٹماٹر کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ یہ کئی قسم کے سرطانوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ ٹماٹر میں کرومیئم بھی ہوتا ہے‘ جو خون میں شامل شکر کی سطح کو معمول پر رکھتا ہے۔ ٹماٹر میں حیاتین الف(وٹامن اے) حیاتین’’کے‘‘ (وٹامنK) تھا یا من ‘ نایاسن‘ نشاستہ(کاربوہائڈریٹ ) رائبو فلاون‘ لحمیات (پروٹینز) کیلشیم ‘ فولاد‘ فاسفورس اور پوٹا شیئم بھی پائے جاتے ہیں جو اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ٹماٹر میں جراثیم مارنے کی قدرتی صلاحیت ہے حیاتین’’کے‘‘ اور کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں حیاتین الف سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ یہ حیاتین جسم کے آزاد اصلیوں (فری ریڈیکلز)کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ ٹماٹر کھانے سے رنگ نکھر جاتا ہے۔ یہ خون کو صاف اور جگر کے فعل کودرست کرتا ہے۔ ٹماٹر کھانے سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی فرد خون کی کمی میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ روزانہ سرخ تازہ ٹماٹر کھائے۔ ٹماٹر دانتوں کے امراض کو بھی دور کر دیتا ہے۔یہ ہمیشہ خوب اچھی طرح دھو کر کھانا چاہیے برطانیہ کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فرد دن میں ایک بار تازہ ٹماٹر کا رس دو گلاس پی لے تو اس کی ہڈیاں مضبوط ہو جائیں گی اور وہ ہڈیوں کے بْھر بْھرے پن کی بیماری(اوسٹیو پوروسز) سے بچ جائے گا۔ ٹماٹر میں حیاتین ج کی مقدار زیادہ ہو تی ہے، جو جسم میں کولا جن(COLLAGEN)کی پیداوار بڑھاتی ہے، جس کی وجہ سے جلد شاداب اور ترو تازہ رہتی ہے۔ کم زور اور لاغر افراد کے لیے یہ بہت مفید سبزی ہے۔ ٹماٹر اعصابی تھکن اور قبض کو دور کر دیتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جینیاتی تبدیلی سے ٹماٹر سے ایک ایسی ویکسین بنائی ہے‘ جسے کھایا جا سکے گا۔ یہ ویکسین جسم کے مدافعتی نظام کو تقویت دے کر نسیان بیماری (الزائمر) سے نجات دلا سکے گی۔ ٹماٹر دانتوں سے کاٹ کر کھانے کو دل نہ چاہے تو اس کا رس پییں، اس لیے کہ رس پینے سے کئی بیماریوں سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ اگر آپ کے گردوں میں پتھری ہے تو ٹماٹر ہرگز نہ کھائیں۔(یو این این)

Tags

Sajid Qasmi

غفران ساجد قاسمی تعلیمی لیاقت : فاضل دارالعلوم دیوبند بانی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن بانی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی بانی و صدر رابطہ صحافت اسلامی ہند بانی و صدر بصیرت فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker