Baseerat Online News Portal

ادارہ دعوۃ السنہ کے زیر اہتمام مسابقۃ القرآن کی پہلی نشست کا آغاز

۱۳۹؍طلبا اپنے فن کا مظاہرہ کیا، بہار اڑ یشہ، جھاڑکھنڈ کے قاضی شریعت مولانا محمد قاسم کی خصوصی شرکت
ممبئی۔۱۱؍مارچ: (نمائندہ خصوصی) ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی مہاراشٹر کے زیر اہتمام جاری مسابقہ القرآن کی پہلی نشست کا آغاز اسنیچر کی صبح دس بجے قاری عبد الرؤف صاحب امام و خطیب حج ہاؤس ممبئی کی تلاوت قرآن پاک سے ہواجس میں139 طلبا اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جبکہ شرکت کرنے والے کل طلبہ کی تعداد 300سے زائد ہے، پہلی نشست میں حکم کے فرائض مفتی محمد ساجد ناصری صدر جمعیۃ علماء ضلع میٹر چل تشنگان، مولانا نجم الثاقب ازہر ی اور مفتی مختار قاسمی دیوبند نے انجام دیئے،پہلی نشست کی ایک اہم اور خاص بات یہ رہی کہ ایک صرف 6سال کے معصوم حافظ بچے اپنی تلاوت، یادداشت اور مسحور کن آواز سے سامعین کو انگشت بدنداں کر دیا، ان نشستوں میں جن علماء اور دانشور ان نے شرکت کی ان میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء کے رکن اور بہار اڑ یشہ، جھاڑکھنڈ کے قاضی شریعت مولانا محمد قاسم صاحب، مولانا محمد یعقوب فریدی مغربی بنگال، شہر ممبئی کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر، جناب الحاج نور محمد فروٹ والے وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں، ان نشستوں کی صدارت مولانا دبیر احمد قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی محمد نافع عارفی نے انجام دیئے ، مسابقہ القرآن کے کنوینر مولانا محمد شاہد ناصری الحنفی کے شکریہ کے ساتھ مسابقہ کا اختتام ہوا۔

You might also like