ہندوستان

مولانا اسرارالحق قاسمی کا انجمن باشندگانِ بہار ممبئی میں پرتپاک استقبال

ممبئی۔۱۴؍مارچ: معروف ملّی و سماجی شخصیت آل انڈیا تعلیمی و ملّی فائونڈیشن کے صدر ممبر آف پارلیمنٹ لو ک سبھا کشن گنج بہار کی معروف سماجی تنظیم   انجمن باشندگانِ بہار ممبئی کے صدر دفتر میں تشریف آدری ہوئی  مولانا  کی آمد پر انجمن کے ذمہ داروں نے ان کا والہانہ اسقبال کیا،اس موقع  پر مولانا اسرار الحق قاسمی نے انجمن کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ انجمن بہار روزِ اول سے ہی ممبئی میں مقیم اہالیانِ بہار کی فلاہی و طبّی تعلیمی میدان میں خدمات انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے ذمہ دارانِ انجمن کو مبارکباد  پیش کی اور کہا کہ آپ لوگ اپنے کاموں کو مذید وسیع کریں اسکے علاوہ  حضرت مولانا قاسمی نے ہندوستان کی سیاست پربھی تفصیلی گفتگوں  فرمائی۔اس موقع پر انجمن ہذا کے سرپرست کمیٹی کے چیئرمین جابر حسین صدیقی کار گذار چیئرمین مولانا محمد فاروق قاسمی  ماہر تعلیم سلیم الوارے، سماجی خادم فرید  احمد خان،مولانا قمر رضا اشرفی،نوشاد احمد شیخ،وصی احمد شیخ،لال محمد شیخ،عمید محمودی،فاروق شیخ وغرہ موجود تھے ۔انجمن ہذا کے جنرل سکریٹری محمود حکیمی نے رسم شکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker