Baseerat Online News Portal

بابری مسجد کے انہدام کے بعد سے زیرالتواعرضی پر بھی عدالت فیصلہ کرے گی۔اسد اویسی کو امید

حیدرآباد 21مارچ (یواین آئی)صدر مجلس اسد اویسی نے بابری مسجد ‘ رام مندر تنازعہ کے فریقین کو اس حساس مسئلہ کا عدالت کے باہر قابل قبول تصفیہ کرنے سپریم کورٹ کے مشورہ پریہ امید ظاہر کی کہ عدالت عظمی بابری مسجد کے انہدام کے بعد سے زیرالتوا توہین عدالت کی عرضی کے بارے میں بھی فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیام پر کہا کہ بابری مسجد معاملہ ملکیت سے جڑا ہوا ہے لیکن الہ آباد ہائی کورٹ نے غلط طور پر اسے حصہ داری کے معاملہ میں تبدیل کیا جس کی وجہ سے ہی یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہونچ گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا انتظار کیا جائے گا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈران اڈوانی ‘ جوشی ‘ اور اوما بھارتی کے خلاف بابری مسجد شہادت واقعہ کے سلسلہ میں سازش کے الزامات وضع کئے جائیں گے ۔

You might also like