Baseerat Online News Portal

اچھی حکومت پر توجہ دیں:آدتیہ ناتھ یوگی کو شیوسینا کا مشورہ

ممبئی21مارچ(یواین آئی )شیوسینا نے آج اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ یوگی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذہبی فرائض سے زیادہ اب ایک اچھی حکومت اور انتظامیہ دینے کی جانب توجہ دیں۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں شیوسینا حکومت میں شامل ہے ۔شیوسینا کا خیال ہے کہ اترپردیش جیسی ایک بڑی ریاست میں حکومت کرنا ناکوں چنے چبانا ہے اور ایک مٹھ کی دیکھ بھال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔شیوسینا نے اس بات پر بھی حال میں ناراضگی کا اظہارکیا ہے کہ یوپی میں دونائب وزیراعلیٰ مقررکیے گئے ہیں لیکن مہاراشٹر جیسی دوسری بڑی میں شیوسینا کو اس عہدہ سے محروم رکھا گیا ہے۔شیوسینا نے دو نائب وزیراعلیٰ مقررکیے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یوگی کا مقصد ہے کہ وہ زیادہ توجہ مٹھ پر دیں اور یہ دونائبین سرکار چلائیں۔شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا نے جموں وکشمیر کا بھی حوالہ دیا جہاں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ بھی ایک نائب مقررہے۔جبکہ یوگی کو دونائبین دے کر انہیں مذہبی سرگرمیوں کے لیے بی جے پی نے چھوٹ دے دی ہے،لیکن یوگی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذہبی سرگرمیوں کے ساتھ ہی ایک اچھی حکومت اور انتظامیہ کی جانب توجہ دیں۔کیونکہ اترپردیش ایک بڑی ریاست ہے اور ایک مٹھ کی دیکھ بھال اور حکومت کی باگ ڈور سنبھالنا الگ بات ہے۔شیوسینا کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے آدتیہ ناتھ کو وزیراعلیٰ بناکر نے رام مندر کی تعمیر اور ہندتوا تحریک میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کی ہے ،لیکن روزگار کے مواقع پیدا کرنا بھی ضروری ہے اور یوگی کو اس کے لیے سخت محنت کرنی ہوگی۔

You might also like