Baseerat Online News Portal

بنگال کے جہادی عناصر کے خلاف مرکز کارروائی کرے : آر ایس ایس

کوئمبٹور، 21مارچ (یو این آئی) آرایس ایس نے مغربی بنگال میں اقلیتوں کے ذریعہ اکثریتی سماج پر مبینہ پرتشدد حملوں کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ جہادی عناصر کے خلاف سختی سے کارروائی یقینی بنائے۔
تمل ناڈو کے کوئمبٹور میںآرایس ایس کی سالانہ آل انڈیا پرتنیدھی سبھا میں مغربی بنگال میں جہادی سرگرمیوں پر ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں مغربی بنگال کی ممتا بنری حکومت کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ووٹوں کی سیاست سے اوپر اٹھ کر اپنی آئینی ذمہ داری ادا کریں ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اکھل بھارتیہ پرتندھی سبھا مغربی بنگال میں جہادی عناصر کی مسلسل بڑھ رہی تشدد ، ریاستی حکومت کے ذریعہ ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے ملک مخالف جہادی عناصر کو دی جانے والی اہمیت اور ریاست میں ہندووں کی گھٹتی ہوئی آبادی پر سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

You might also like