ہندوستان

اڈوانی ،جوشی اور اومابھارتی کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کی امید: اویسی

حیدرآباد ۲۱مارچ: مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے بابری مسجد ‘ رام مندر تنازعہ کے فریقین کو اس حساس مسئلہ کا عدالت کے باہر قابل قبول تصفیہ کرنے سپریم کورٹ کے مشورہ پریہ امید ظاہر کی کہ عدالت عظمی بابری مسجد کے انہدام کے بعد سے زیرالتوا توہین عدالت کی عرضی کے بارے میں بھی فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیام پر کہا کہ بابری مسجد معاملہ ملکیت سے جڑا ہوا ہے لیکن الہ آباد ہائی کورٹ نے غلط طور پر اسے حصہ داری کے معاملہ میں تبدیل کیا جس کی وجہ سے ہی یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہونچ گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا انتظار کیا جائے گا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈران اڈوانی ‘ جوشی ‘ اور اوما بھارتی کے خلاف بابری مسجد شہادت واقعہ کے سلسلہ میں سازش کے الزامات وضع کئے جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker